قربانیوں کی دِیت سڑک ، بجلی، پانی ،ملازمت یامراعات نہیں:سیدعلی گیلانی

قربانیوں کی دِیت سڑک ، بجلی، پانی ،ملازمت یامراعات نہیں:سیدعلی گیلانی
قربانیوں کی دِیت سڑک ، بجلی، پانی ،ملازمت یامراعات نہیں:سیدعلی گیلانی

سرینگر(کے پی آئی )مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے باترگام چاڈورہ میں مارے گئے یونس مقبول اور محمد یٰسین یتو کی برسیوں پر منعقدہ اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب میں ان شہداکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔

سرینگر میڈیا کے مطابق اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گیلانی کا کہناتھا کہ ہمیں یہ زیب نہیں دیتا ہے کہ ہم اس مقدس خون کے معاوضے میں سڑک، بجلی، پانی، ملازمت یا دیگر مراعات کا مطالبہ کریں، جو بھارت کی ظلم کی کلہاڑی کے دستوں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں،ایسے لوگ اقتدار سے باہر ہوکر عوام کے ساتھ ہورہی زیادتیوں کے خلاف مگرمچھ کے ٹسوے بہانے کے ماہر ہیں جبکہ مسند اقتدار پر براجمان ہوکر ظلم وبربریت ڈھائے جانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کی سربلندی کے لیے کام کریں، شراب نوشی، بے راہ روی اور منشیات سے اپنے سماج کو پاک وصاف رکھنے کے لیے رضاکارانہ طور اپنی خدمات کو وقف کریں اور اپنے کردار کو قرآن سنت کی روشنی میں تعمیر کرکے اپنا رول ادا کریں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...