شام میں لاپتہ امریکی صحافی سے متعلق اطلاع پر 10 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان

شام میں لاپتہ امریکی صحافی سے متعلق اطلاع پر 10 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان
شام میں لاپتہ امریکی صحافی سے متعلق اطلاع پر 10 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے شام میں 2012ء سے لاپتا امریکی صحافی آسٹن ٹائس کے بارے میں اطلاع دینے والے کسی بھی شخص کے لیے دس لاکھ ڈالرز کے انعام کا اعلان کردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف بی آئی) کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس اعلان کے وقت کا کسی اور خاص واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔36 سالہ ٹائس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شام میں لاپتا واحد امریکی صحافی ہیں ۔انھیں اگست 2012ء میں شامی دارالحکومت دمشق کے نواح سے اغوا کر لیا گیا تھا وہ تب جنگ زدہ ملک میں میکلچی نیوز ، واشنگٹن پوسٹ ، سی بی ایس نیوز ، اے ایف پی اور دوسری خبررساں ایجنسیوں کے لیے فری لانس صحافی کے طور پر کام کررہے تھے۔ایف بی آئی نے اپنی ویب گاہ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ٹائس کے ٹھکانے تک براہ راست اور محفوظ طریقے سے پہنچنے،اس کی بازیابی اور واپسی کے لیے معلومات فراہم کرنے والے کو انعامی رقم دی جائے گی۔

مزید : بین الاقوامی