داغستان،انسداد دہشت گردی فورسز کی کارروائی،9افراد ہلاک

داغستان،انسداد دہشت گردی فورسز کی کارروائی،9افراد ہلاک
داغستان،انسداد دہشت گردی فورسز کی کارروائی،9افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (آن لائن)روس میں مبینہ دہشتگردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کرنیوالے 9مشتبہ افراد کو داغستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کر دیا گیا ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی کی یہ کارروائی پولیس کو اس مشتبہ گروہ کے شہر میں چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کے ملنے کے بعد کیا گیا۔انسداد دہشتگردی فورسز کی ٹیم موقع پر پہنچی جہاں دونوں جانب سے بھاری فائرنگ کا تبادلہ ہوا،تاہم کراس فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ 9دہشتگرد شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ یکم مئی کو عام تعطیل کے روز روس میں دہشتگردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔