دبئی میں پبلک مقامات پر ہیلتھ پوڈز لگانے کا فیصلہ 

دبئی میں پبلک مقامات پر ہیلتھ پوڈز لگانے کا فیصلہ 
دبئی میں پبلک مقامات پر ہیلتھ پوڈز لگانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (صباح نیوز) دبئی میں پبلک مقامات پر ہیلتھ پوڈز لگانے کافیصلہ کر لیا گیا، خاص سکینر شہریوں میں کسی بیماری کا ابتدائی سٹیج پر پتا چلانے میں کارآمد ہوں گے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں پبلک مقامات پر ہیلتھ پوڈز لگائے جائیں گے،ابتدا میں یہ پوڈز تجرباتی بنیادوں پر شہر کے شاپنگ مالز،فٹنس جم اور سپر مارکیٹوں میں لگائے جائیں گے۔یہ خاص سکینر شہریوں میں کسی بھی بیماری کا ابتدائی سٹیج پر پتا چلانے میں کارآمد ہوں گے جبکہ ان سکینر سے جمع کیا گیا ڈیٹا ہسپتالوں میں بھیجا جائے گا جہاں طبی ماہرین ان کی مانیٹرنگ کریں گے۔واضح رہے کہ پبلک مقامات پر ہیلتھ پوڈزلگانے کے بعد بیماری کی تشخیص ہونے پر مریض کو ہسپتال بلایا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -