چین،ڈریگن بوٹ ریس،2بوٹیں آپس میں ٹکرا گئیں،17 افراد ہلاک

چین،ڈریگن بوٹ ریس،2بوٹیں آپس میں ٹکرا گئیں،17 افراد ہلاک
چین،ڈریگن بوٹ ریس،2بوٹیں آپس میں ٹکرا گئیں،17 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آن لائن)چین کے شمال مشرقی علاقے میں ڈریگن بوٹ آپس میں ٹکرا گئیں،جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ۔
چینی نشریاتی ادارے کے مطابق حادثہ شمال مشرقی علاقہ صوبہ گوانگ شی میں پیش آیا،کشتیاں پریکٹس کر رہی تھیں کہ اس دوران آپس میں ٹکرا گئیں۔جس کے نتیجے میں میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ،ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 40 افراد کو بچا لیا،ریسکیو کوششوں میں 200امدادی کارکنوں نے حصہ لیا۔تاہم حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔