بالی ووڈ کی فلم ’’ہچکی‘‘کا باکس آفس پر 44 اعشاریہ 55 کروڑ روپے کا بزنس

بالی ووڈ کی فلم ’’ہچکی‘‘کا باکس آفس پر 44 اعشاریہ 55 کروڑ روپے کا بزنس
بالی ووڈ کی فلم ’’ہچکی‘‘کا باکس آفس پر 44 اعشاریہ 55 کروڑ روپے کا بزنس

ممبئی (آئی این پی) بالی وڈ کی فلم ’’ہچکی‘‘ نے باکس آفس پر 44.55 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمی ناقد اور تجارتی تجزیہ نگار تارن اداریش نے فلم ’’ہچکی ‘‘ کی ریلیز کے 4 ہفتوں میں ہونے والے بزنس کے بارے میں بتایا ہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے 26.10 کروڑ روپے دوسرے ہفتے 12.30 کروڑ،تیسرے ہفتی 4.15 کروڑ اور چوتھے ہفتے 2 کروڑ روپے کا بزنس کیا جس سے مجوعی بزنس 44.55 کروڑ روپے رہا۔سدہارتھ پی ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں اداکارہ رانی مکھر جی نے استانی کا کردار ادا کیا جو ہچکی کی بیماری میں مبتلا ہو تی ہے۔یہ فلم ہالی وڈ کی معروف فلم ’’دی فرنٹ آف دی کلاس کا چربہ ہے۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...