نا معلوم افراد نے ماں کو 2 بچوں سمیت قتل کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن کے ایک گھر سے ماں اور دوبچوں کی لاشیں بر آمد ، مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے ۔
جیونیوز کے مطابق اورنگی ٹاﺅن گلشن بہار میں نامعلوم افراد نے ماں اور دوبچوں کو تیز دھارآلے سے قتل کردیا ،خاتون کاشوہر درزی ہے ۔
پولیس کے مطابق بچوں سمیت جاں بحق ہونیوالی خاتون کے شوہر نے بتایا کہ وہ بچوں کیلئے برگر لینے گیا تھا ، گھر واپس آکر ان کی لاشیں دیکھیں، ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں ۔