گورنرپنجاب چودھری سرورکل وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کریں گے
لاہور(ڈیل یاکستان آن لائن)گورنرپنجاب چودھری سرورکل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ میڈیا پر پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں ،جس پر وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے، گورنر پنجاب نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں وزیراعلیٰ پنجاب اور ق لیگ کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور کل وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی ۔