ستاروں کی روشنی میں آپ کا (21 اپریل اتوار 2019) کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا (21 اپریل اتوار 2019) کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا (21 اپریل اتوار 2019) کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل
21اپریل اتوار۔ کاروباری معاملات طے کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں۔ مالی لین دین کرتے وقت غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔ صحت کا بھی خیال رکھیں۔
ثور
21اپریل اتوار۔ کاروبار میں اتار چڑھاؤ رہے گا۔ روز مرہ حالات میں قدرے بہتری آئے گی۔ اخراجات اور حاسدین میں اضافہ ہو گا۔

جوزا
21اپریل اتوار۔ اخراجات پر کنٹرول کریں۔ مالی ساکھ برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ سمجھ بوجھ میں اضافہ اور ہوشیاری و چالاکی، علم و فن کے حصول کی خواہش بڑھے گی۔

سرطان
21اپریل اتوار۔ کاروبار میں محنت و لگن سے مالی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اخراجات کے ساتھ آمدن میں بھی اضافہ کے لیے پلاننگ کریں۔

اسد
21اپریل اتوار۔ کسی شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے۔ مستقبل کے متعلق اہم فیصلے کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب کا ساتھ رہے گا۔ گھر کا ماحول بھی قدرے خوشگوار رہے گا۔

سنبلہ
21اپریل اتوار۔ شراکتی امور میں مالی طور پر کامیابی نصیب ہو گی۔ اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ ہر کام تک رسائی کی قابلیت باعث ترقی ثابت ہو گی۔

میزان
21اپریل اتوار۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ شادی سے مالی فوائد کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ ادب و فنون لطیفہ کی طرف رجحان رہے گا۔

عقرب
21اپریل اتوار۔ رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ دوستوں کے ساتھ کسی تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔

قوس
21اپریل اتوار۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں۔ علمی و ادبی صلاحیتوں سے مادی فائد ہو سکے گا۔ عزت و شہرت ہو گی۔ دوستوں میں اضافہ ہو سکے گا۔

جدی
21اپریل اتوار۔ خود اعتمادی اور ترقی کرنے کا عزم پیدا ہو گا۔ اہم امور کو ذمہ داری سے انجام دے سکیں گے۔ ماتحت لوگوں کا ساتھ رہے گا۔ اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔

دلو
21اپریل اتوار۔ معاملات کی اچھی طرح سے چھان بین کر کے کوئی قدم اٹھائیں۔ شادی، خوشحالی یا بدحالی لانے کا سبب ہو گی۔ کسی دیرینہ ساتھی سے ملاقات ہو سکتی ہے۔

حوت
21اپریل اتوار۔ مشکلات پر قابو پانے کی سلاحیت، دوسروں کی مدد کرنے کی چاہت بڑھے گی۔ سماجی، فلاحی و رفاہی کاموں کی طرف رجحان رہے گا۔