سانحہ بلدیہ ،عزیربلوچ اور نثارمورائی جے آئی ٹی کیس،سندھ ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ ،عزیر بلوچ اور نثارمورائی جے آئی ٹی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ ،عزیر بلوچ اور نثارمورائی جے آئی ٹی کیس کی سماعت ہوئی،وکیل علی زیدی نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ،عزیز بلوچ اور نثارمورائی کی جے آئی ٹی اہم ہے ،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو طلب کرلیا اور سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔