دارالصحت ہسپتال کراچی میں غلط انجکشن لگنے والی بچی نشوا انتقال کر گئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دارالصحت ہسپتال کراچی میں غلط انجکشن لگنے والی بچی نشوا انتقال کر گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالصحت ہسپتال کراچی میں غلط انجکشن لگنے والی بچی نشوا انتقال کر گئی ،نشواکئی روز تک ہسپتال میں زیرعلاج تھی ، نشوالیاقت نیشنل ہسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھی ،غلط انجکشن لگنے سے نشوا کا 71 فیصد دماغ مفلوج ہوا تھا۔
خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد پولیس نے دارالصحت ہسپتال انتظامیہ نے نرس سمیت دیگر لوگوں کو معطل کردیا تھا اور ہسپتال کے ایم ایس مستعفی ہو گئے تھے۔