اصغر خان کیس ،وزارت دفاع کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع،ایف آئی اے کی ایک مرتبہ پھر کیس بند کرنے کی استدعا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اصغر خان کیس میں وزارت دفاع نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی جبکہ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں ایک مرتبہ پھر کیس بند کرنے کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت ہوئی، وزارت دفاع نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع کی جانب سے کورٹ آف انکوائری بنائی گئی ،کورٹ آف انکوائری نے 6گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے ،مزید گواہوں کو تلاش کرنے کی کوشش جاری ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورٹ آف انکوائیر نے تمام شواہد اور سویلین افراد کا جائزہ لیا۔
ایف آئی اے نے ایک بارپھراصغرخان کیس بندکرنے کی استدعا کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا،جواب میں کہا گیا ہے کہ بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات سمیت دیگرگواہوں کے بیان ریکارڈکئے، کیس آگے بڑھانے کیلئے خاطرخواہ ثبوت نہیں ملے،مناسب ثبوت نہ ملنے پرکیس آگے چلاناممکن نہیں۔