عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا مزید امکان ہے ؟ سن کر پاکستانیوں کے پسینے چھوٹ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیاہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5 روپے تک اضافے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 70 سینٹ فی بیرل اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 65 ڈالر 60 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 90 پیسے فی بیرل اضافہ ہو گیاہے اور اس کی قیمت 73 ڈالر 90 سینٹ پر پہنچ گئی ہے ۔
خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی تین روپے سے پانچ روپے کے درمیان اضافے کا امکان موجود ہے ۔