نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کل ہو گی،سابق وزیراعظم نے حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کل ہو گی، نوازشریف نے حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست دائر کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میںسزا کیخلاف اپیل کی سماعت کل ہو گی،نوازشریف نے اسلام ہائیکورٹ میں کل کی سماعت کیلئے استثنیٰ مانگ لیا،سابق وزیراعظم کے وکلا نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ علالت کے باعث پیش نہیں ہو سکتا ،عدالت کل اپیل کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ دے۔درخواست کے ساتھ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈنے نوازشریف کومکمل آرام کی ہدایت کی ہے،نوازشریف کوذہنی تناؤسے باہرآنے کیلئے آرام کی ضرورت ہے،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم کاباقاعدگی سے طبی معائنہ جاری ہے،جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سماعت کرے گا۔