وزیراعظم کی تہران کے سعدآباد پیلس آمد، شاندار استقبال، ایرانی صدرسے ملاقات جاری
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا سعدآباد پیلس تہران آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ایرانی صدرحسن روحانی نے عمران خان کا استقبال کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،وزیراعظم عمران خان اورایرانی صدرحسن روحانی کی ملاقات جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سعدآباد پیلس تہران آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ایرانی صدر حسن روحانی نے عمران خان کا استقبال کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، اس موقع پردونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ میڈیا نمائندگان کے سامنے ہاتھ ملایا۔
اس موقع پر وفاقی وزراشیریں مزاری،علی زیدی،عبدالرزاق داو¿دسمیت دیگر موجود ہیں ،وزیراعظم عمران خان سے ایرانی کابینہ کے ارکان نے مصافحہ کیا جبکہ صدرحسن روحانی سے وزیراعظم کے وفدمیں شریک ارکان نے مصافحہ کیا۔وزیراعظم عمران خان اورایرانی صدرحسن روحانی کی ملاقات جاری ہے۔