نیب نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس منسوخ کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس منسوخ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو اثاثہ جات کیس میں طلب کررکھا تھا، نیب نے حمزہ شہباز کو سہ پہر 3 طلب بلایا تھا۔تاہم نیب ٹیم نے اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث طلبی کا نوٹس منسوخ کردیا،حمزہ شہباز کو دوبارہ طلبی سے متعلق بعد میں آگایہ کیا جائے گا۔