جعلی اکاﺅنٹس کیس ،سابق صدر آصف زرداری کا قریبی ساتھی 5 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار ملزم ندیم بھٹو کو 5 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار ملزم ندیم بھٹو کو سیشن کورٹ میں پیش کیا،جج احتساب عدالت کی رخصتی کے باعث ملزم کوسیشن کورٹ میں پیش کیاگیا ،عدالت نے ملزم کا 5 روزہ راہداری ریمانڈدے دیا ۔
واضح رہے کہ ملزم پرجعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے وصولی کاالزام ہے،نیب سکھرنے ملزم ندیم بھٹوکولاڑکانہ سے حراست میں لیاتھا۔