” ہم آئی ایس پی آر کو ملٹری ذرائع بھی بتائیں گے اور۔۔۔“نوٹس کے بعد انگریزی جریدے نے معافی مانگ لی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی انگریزی اخبار کی جانب سے ایک خبر شائع کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہفتہ کے روز چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس پر پاک فوج کی جانب سے تردیدکی گئی اور غلط خبر شائع کرنے پر معافی کا مطالبہ کیا گیا جس پر نجی اخبا ر کی جانب سے معذرت کر لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی انگریزی اخبار کی جانب سے باضابطہ معذرت کرتے ہوئے آرٹیکل شائع کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ آئی ایس پی آ ر کی جانب سے خبر کی تردید کر تے ہوئے اسے جعلی قرا ر دیا گیاہے ، ہمیں پاک فوج کے ترجمان کا موقف جانے بغیر اس خبر کی اچانک اشاعت پر افسوس ہے اور اس پر معذرت خواہ ہیں ۔
اخبار کی جانب سے کہا گیاہے کہ اس خبر میں دیگر موجود دیگر گمان کے بارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں اور سامنے آنے والے نتائج آئی ایس پی آر کے ساتھ شیئر کی جائیں گے جبکہ جس ملٹری ذرائع سے خبر لی گئی اس کا نام بھی سامنے لایا جائے گا جو کہ ادارے کے کوڈ آف کنڈٹ کا معاملہ ہے ۔
یاد رہے کہ مقامی انگریزی اخبار کو پاک فوج کی جانب سے آرمی چیف اور چوہدری نثار کے درمیان ہونے والی بے بنیاد خبر پر نوٹس بھیجا گیا تھا جس میں غلط خبر شائع کرنے پر معذرت کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ایسا نہ کرنے پر قانون چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی بیرون ملک سیاسی ملاقات سے متعلق شائع ہونے والی خبر بھی جھوٹی تھی ۔