سرفراز احمد اور شعیب ملک کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے ؟ قومی ٹیم کے کپتان نے واضح اعلان کر کے جواب دیدیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے میں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروں گا جبکہ شعیب ملک چھٹے نمبر پر بیٹنگ کریں گے ، عمران خان کے بلانے پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، وزیراعظم نے سب کو بہت متحرک کیا اور حوصلہ افزائی بھی کی ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑی ٹرمپ کارڈ ہوں گے ، عماد کو انجری تھی لیکن انہوں نے سارے ٹیسٹ کلیئر کیے ہیں ، پوری تیاری کے ساتھ ورلڈ کپ میں جا رہے ہیں ، کھلاڑی ورلڈ کپ میں بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور تمام کھلاڑی پوری طرح سے تیار ہیں اس سے پہلے انگلینڈ میں بھی بہترین پرفارم کریں گے ۔
سرفراز احمد کا کہناتھا کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں اہم کھلاڑی شامل نہیں تھے ، اب ہمیں آگے دیکھنا چاہیے ، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ، ہماری بولنگ اچھی ہے اور حسن علی فارم میں ہیں ، فہیم اشرف کی بولنگ میں بہتری آئی ہے اور ان کی بیٹنگ میں بھی بہتری آ سکتی ہے تاہم وہ ٹیم میں بطور آل راونڈر شامل ہوں گے ۔ان کا کہناتھا کہ اپنی صلاحیتوں سے زیادہ اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے ۔