اصغرخان عملدرآمد کیس، ایف آئی اے کی کیس بند کرنے کی استدعا مسترد،تفصیلی جواب طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان عملدرآمدکیس بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے ایف آئی اے ودیگر اداروں کی پیش رپورٹس بھی مستردکردیں ،عدالت نے ایف آئی اے کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ 4 ہفتے میں جواب جمع کرایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت کی،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کیس بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کی استدعا مستردکردی ،عدالت نے ایف آئی اے ودیگر اداروں کی پیش رپورٹس بھی مستردکر دیں ،عدالت نے ایف آئی اے کو تفصیلی جواب دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کردی،عدالت نے حکم دیا ہے کہ 4 ہفتے میں جواب جمع کرایا جائے۔
جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایف آئی اے کی رپورٹ نامکمل ہے، رپورٹ میں گواہوں کے بیانات شامل نہیں ،صرف سمری ہے،جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ گواہوں کے بیانات بےشک سربمہرلفافے میں پیش کریں،اگر بیان عام کرنے ہوئے توکردیں گے،بیان حلفی دینے والوں نے پیسے لینے والوں کا نام لیا؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس میں پیسے لینے والے تسلیم نہیں کررہے ،عدالت نے ایف آئی اے کو 4 ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔