سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز کی بیس پر حملہ کی ذمہ داری کس کالعدم تنظیم نے قبول کی ؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کی سیکیورٹی سروس کی ریاض میں واقع بیس پر گزشتہ روز ہونے والے حملے میں چار افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے ۔
ایکسپریس ٹریبون کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے کہاہے کہ اس حملے کے دوران تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے جو کہ ریاض کے زلفی صوبے میں ہوا ۔ یاد رہے کہ اتوار کی صبح چار دہشت گردوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع سعودی سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی کوشش کی ،دہشت گردوں نے اپنی جیب فوجی بیس کے گرد لگے جنگلے سے ٹکرائی اور اندر گھسنے کی کوشش کی۔اس موقع پر موجود دو سکیورٹی گارڈز نے جیب کو روکا اور دہشگردوں پر فائر کھول دیا ، فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ چوتھا دہشتگرد اس وقت ہلاک ہوگیاجب اس نے اپنی دھماکہ خیز بیلٹ کوکھولنے کی کوشش کی۔