الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے استعمال کی مخالفت کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے استعمال کی مخالفت کردی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے استعمال کی مخالفت کردی ،الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آر ٹی ایس لازمی قراردینے کی شق پرنظرثانی کی جائے،فول پروف ہونے تک نئی ٹیکنالوجی لازمی قرارنہ دی جائے،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ الیکشن ایکٹ کی شق 13 (2) پر نظرثانی کرے،پارلیمنٹ زمینی حقائق کومدنظررکھ کرشق کا جائزہ لے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ آر ٹی ایس 3 اور 4 جی انٹرنیٹ سروس کے ذریعے کام کرتاہے،تھری اور فورجی کی سروس ملک کے 60 فیصد حصے میں ہے،پولنگ سٹیشنزکیلئے موبائل ڈیوائسزکاانتظام بڑامالی چیلنج ہے،اس کے علاوہ عملے کوآرٹی ایس کی تربیت دینا بھی بہت بڑا چیلنج تھا۔