پشاورایئر پورٹ پر طیارے کی سرچنگ کا عمل مکمل،بم ڈسپوزل سکواڈ نے کلیئر قراردیدیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی سرچنگ کا عمل مکمل ہو گیا،سکیورٹی اداروں اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے طیارے کو کلیئر قراردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح نامعلوم شخص کی جانب سے کراچی سے پشاور آنے والی پرواز پی کے 305 میں بم کی اطلاع دی گئی تھی جس پر طیارے کولینڈنگ کے بعد پشاور ایئر پورٹ کے رن وے سے دورکھڑا کرکے تمام مسافروں کو اتارلیا گیاجس پر بم ڈسپوزل سکواڈاور سکیورٹی اداروں نے تلاشی کا عمل شروع کردیا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پشاور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی سرچنگ کا عمل مکمل ہو گیا،سکیورٹی اداروں اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے طیارے کو کلیئر قراردیدیا۔