پاکستان نے چین سے رسہ کشی کا مقابلہ جیت لیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) سری لنکا کے سالانہ نیوایئر فیسٹیول کا انعقاد گزشتہ دنوں دبئی کے ایک کھلے پارک میں ہوا جس میں سری لنکا نے پاکستان، انڈیا، چین اور ساﺅتھ افریقہ کے قونصل خانوں کے سٹاف کو مدعو کیا تھا۔ اس موقع پر خری سگالی کے طور پر آپس میں رسہ کشی کے مقابلے ہوئے جس میں پاکستان نے چین کو ہرادیا اور جیت اپنے نام کرلی۔ متذکرہ تقریب میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی تھے جبکہ رسہ کشی اور دیگر کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے قونصلیٹ کی طرف سے احمد شامی، سید مصور عباس شاہ، محمد رزاق، شاہد اقبال، محمد عرفان، شریف احمد، محمد عمران، محمد عاقب، علی نواز، طاہر اقبال اور محمد وسیم وہاں موجود تھے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان احمد شامی نے کہا کہ بیرون ملک دیگر ممالک کے ساتھ اس طرح کی تقریبات میں شرکت سے دوسرے ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات فروغ پاسکتے ہیں لہٰذا مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد ہوتا رہنا چاہیے۔ سری لنکن قونصلیٹ کی طرف سے جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات اور تحائف بھی دئیے گئے۔