ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی نہ بنانے پر قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کافیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی نہ بنانے پر قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرائے جائیں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی زیرصدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی اے سی کی چیئرمین شپ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ پارلیمانی اجلاس میں مہنگائی پر تشویش کااظہار کیا گیا ہے اور مہنگائی کیخلاف قرردادمنظور کی گئی ان کا کہنا ہے کہ وزراءکے قلمدان کی تبدیلی ثبوت ہے کہ مہنگائی بڑھا دی گئی ۔مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس میں حمزہ شہباز کو پی اے سی ون کا چیئرمین نہ بنانے پر قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، قائمہ کمیٹیوں کے استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرانے جائیں گے ۔