’کلاس کی لڑکیوں تک پہنچنے کے لئے ان کی استانی سے تعلق قائم کیا‘

’کلاس کی لڑکیوں تک پہنچنے کے لئے ان کی استانی سے تعلق قائم کیا‘
’کلاس کی لڑکیوں تک پہنچنے کے لئے ان کی استانی سے تعلق قائم کیا‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص نے سکول کی ایک طالبہ کے ساتھ فیس بک کے ذریعے دوستی کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہو گیا جس پر اس نے طالبات کو پھانسنے کی ٹھان لی اور اس قبیح مقصد کے لیے ایسا حربہ استعمال کر ڈالا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کے شہر آئروین کے رہائشی اس 35سالہ شخص کا نام ٹورسٹین ٹورسٹینسن تھا جس نے ایسٹل کاﺅنٹی ہائی سکول کی ایک طالبہ کے ساتھ فیس بک میسنجر کے ذریعے محبت کی پینگیں بڑھانے کی کوشش کی لیکن لڑکی نے اسے مسترد کر دیا۔ اس پر اس شخص نے ایسٹل کاﺅنٹی ہائی سکول کی 39سالہ ’شیری مورفی‘ نامی ایک خاتون ٹیچر کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا لیاتاکہ اس کے ذریعے سکول کی طالبات تک رسائی حاصل کر سکے اور ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر سکے۔
رپورٹ کے مطابق ٹورسٹین کی منصوبہ بندی منظرعام پر آنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اوردوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ اس نے شیری مورفی کو استعمال کرتے ہوئے چار کم عمر طالبات کے ساتھ تعلق قائم کیا۔ تفتیش کاروں کے مطابق شیری مورفی شروع سے ٹورسٹین کی اس منصوبہ بندی سے آگاہ تھی، پھر بھی اس نے اس کے ساتھ تعلق منقطع کیا نہ ہی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق جب ٹورسٹین کی منصوبہ بندی منظرعام پر آئی تو اس نے تمام لڑکیوں کو اپنے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کو کہہ دیا اور مورفی نے بھی اپنے فون سے اس کے تمام پیغامات ڈیلیٹ کر دیئے تاکہ پولیس نہ پڑھ سکے۔ پولیس نے مورفی کو بھی ملزم کی اعانت کرنے اور پولیس کو دھوکہ دینے کے الزامات کے تحت مقدمے میں نامزد کر لیا ہے۔ شیری مورفی کو گزشتہ دنوں ایک حادثے کی صورت میں کمر میں شدید چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے اسے گرفتار کرنے کی بجائے گھر میں ہی نظربند کر دیا گیا ہے اور اس کے صحت مند ہونے کے بعد اسے جیل منتقل کر دیا جائے گا، جبکہ ٹورسٹین اس وقت ’تھری فورکس ریجنل جیل‘ میں قید ہے۔دونوں کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز آئندہ ماہ ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -