بلاول بھٹو زرداری نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا
بلاول بھٹو زرداری نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جب ایک ماہ رہتا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل میں اور بجٹ آنے میں تو وزیر خزانہ کو نکال کر کس کو رکھا گیا ، آصف زرداری کے وزیر خزانہ کو!بات یہاں ختم نہیں ہوتی ، ہمار ے فواد بھائی کو کیوں نکالا ، ہمارا آج بھی مطالبہ ہے کہ جو لوگ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں، ان کو نکالنا پڑے گا ،وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیر اعظم کی نا اہلی نہیں چھپے گی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں پاکستان کی ائر فورس کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ان کی جانب سے بھارتی جہازوں کوگرایا گیا ،مودی ایٹمی جنگ جیتنے کیلئے جنوبی ایشیاءمیں ایٹمی جنگ کا خطرہ پھیلا رہا ہے،کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراءکونکالنا ہوگا ، وزیر کو نکالنے سے سلیکٹنڈ وزیر اعظم کی نا اہلی نہیں چھپے گی ، اسد عمر کونکال کر زرداری کے وزیر خزانہ کو لگا لیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ میری غیر موجودگی میں کچھ وزراءنے میرے خلاف کمنٹس پاس کئے ، مجھے ملک دشمن کہا گیا ،ہمارے لئے الزامات کوئی نئی چیز نہیں ہیں، محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی ملک دشمن کہا گیا تھاجب کوئی ممبر ایوان میں موجود نہ ہوتو الزام لگانا مناسب بات نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، ادویات مہنگی ہوچکی ہے ۔ اس ملک کے غریب عوام کیلئے گیس ، بجلی اور کھانے پینے کی اشیاءمہنگی ہوچکی ہیں، میرے سامنے ہمارے وزیر خارجہ نے انگریز ی میں جواب دیکر میری بات کو مان لیا تھا کہ میری بات ٹھیک ہے لیکن میری پیٹھ کے پیچھے ایک اوروزیر نے مجھے ملک دشمن قرار دیا ، یہ مناسب نہیں ہے یہ نہیں ہونا چاہئے ، ہم نے آمروں کا سامنا کیا ، ہم ان کٹھ پتلی وزراءسے نہیں ڈرتے ، کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے وزراءکونکالنا ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فاطمہ جناح کیلئے ملک دشمن کا لفظ استعمال کیا جاسکتاہے تو پھر یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے ، ہم سچ بولتے اور تحریک انصاف کے جھوٹ اور دھوکے کو بے نقاب کرتے رہیں گے ، آپ کو ہم کوجواب دینا پڑے گا ، جمہوریت میں جواب دینا پڑتاہے ، آپ نے وزیر خزانہ کو کیوں نکالا ، بتائیں تو صحیح ، کیا آپ مان گئے کہ میں سچ بات کررہا تھا کہ اس میں صلاحیت نہیں ہے ، یہ ایک پڑھا لکھا جاہل ہے ، یہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑتا رہاہے ، حکومت نے وزیر خزانہ کوہٹا لیا کہ نالائق ہے ، آپ کو ہمیں لیکچر دینے کی بجائے معافی مانگنا چاہئے کہ اس نے آٹھ ماہ کا وقت ضائع کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک ماہ رہتا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل میں اور بجٹ آنے میں تو وزیر خزانہ کو نکال کر کس کو رکھا گیا ، آصف زرداری کے وزیر خزانہ کو!بات یہاں ختم نہیں ہوتی ، ہمار ے فواد بھائی کو کیوں نکالا ، ہمارا آج بھی مطالبہ ہے کہ جو لوگ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں، ان کو نکالنا پڑے گا ،وزیروں کو نکالنے سے سلکٹیڈ وزیر اعظم کی نا اہلی نہیں چھپے گی ۔

مزید :

قومی -