سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی خالی ہونے والی نشست پر نیا جج تعینات ،کس ریٹائرڈ جج کو تعینات کردیا؟جانئے

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی خالی ہونے والی نشست پر نیا جج تعینات ،کس ریٹائرڈ ...
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی خالی ہونے والی نشست پر نیا جج تعینات ،کس ریٹائرڈ جج کو تعینات کردیا؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کی خالی ہونے و الی نشست پر جسٹس قاضی محمد امین کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا جس کی صدرمملکت سے منظور کے بعد وزارت قانون نے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ۔
جسٹس قاضی محمد امین لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج ہیں۔ وہ 26 مارچ 2019 کو لاہور ہائی کورٹ سے بطور جج اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔جوڈیشل کمیشن نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کی خالی ہونےو الی نشست پر جسٹس قاضی محمد امین کی تعیناتی کی سفارش کی تھی۔

مزید :

قومی -