کورونا وائرس کے لیبارٹری میں تیار ہونے کے شواہد نہیں ملے :عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس کے لیبارٹری میں تیار ہونے کے شواہد نہیں ملے :عالمی ادارہ صحت
کورونا وائرس کے لیبارٹری میں تیار ہونے کے شواہد نہیں ملے :عالمی ادارہ صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے لیبارٹری میں تیار ہونے کے شواہد نہیں ملے ،اس بات کہ امکانات زیادہ ہیں کہ وائرس کا آغاز جانوروں سے ہوا۔سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں نیوز بریفنگ کے دوران ڈبلیو ایچ او کی ترجمان فَڈیلا چیب کا کہنا تھا کہ ایسے کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ کووڈ-19 کو لیبارٹری میں بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شواہد کے مطابق اس بات کے بہت زیادہ امکانات ہیں کہ یہ جانوروں سے ہی پھیلا ہے تاہم یہ علم نہیں کہ یہ کس جانور سے انسان میں کیسے منتقل ہوا۔ ڈبلیو ایچ او کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عام طور پر یہ وائرس چمگادڑوں میں موجود ہوتا ہے لیکن یہ طے ہونا باقی ہے کہ یہ ان سے انسانوں میں منتقل کیسے ہوا۔