اسرائیلی فوج نے بیت المقدس اور مغربی کنارے سے 6 فلسطینی اغؤا کر لئے

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس اور مغربی کنارے سے 6 فلسطینی اغؤا کر لئے

  

رملہ (اے پی پی) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے 6 فلسطینی شہریوں کو اغؤا کر لیا۔مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے العیسویہ ضلعے میں اور راس العامود پر ہلہ بولا اور دو جونواں کو آغؤا کر لیا جنکی شناخت امیر محمود اور محمد ابو ناب کے ناموں سے ہوئی۔مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب مشرق میں تکوا میں قابض اسرائیلی فوج نے 22 سالہ نوجوان موسیٰ العمور کو اس کے گھر سے اغوا کر لیا۔

الخلیل میں اسرائیلی فوج نے بیت عوا قصبے پر ہلہ بولا اور چھاپوں کے دوران الحروب خاندان سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

مزید :

علاقائی -