چوری ڈکیتی کی وارداتیں: ڈاکو 14لاکھ روپے، زیورات، قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

  چوری ڈکیتی کی وارداتیں: ڈاکو 14لاکھ روپے، زیورات، قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق باٹا پورمیں ڈاکوؤں نے عبد الرزاق کے گھر سے4لاکھ55ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ہنجروال میں ڈاکوؤں نے عثمان کے گھر سے 3لاکھ10ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے بابر کے گھر سے2لاکھ20ہز ار کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان، لوئر مال میں ڈاکوؤں نے باسط کے گھر سے1لاکھ 70ہز ار کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹاون میں ڈاکوؤں نے راشد کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔نواں کوٹ میں ڈاکوؤں نے سفیان سے40ہزار اور دیگر سامان۔کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے ریاض سے 35ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،شالیمار میں ڈاکوؤں نے علی اکبر سے12ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔برکی،سبزہ زار سے گاڑیاں، نیو انارکلی،گڑھی شاہو، گلبرگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -