لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرابتک 2058مقدمات درج

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرابتک 2058مقدمات درج

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس نے جزوی لاک ڈاؤن کے دوران قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کے عدادوشمار جاری کر دئیے گئے، لاہور پولیس کی طرف سے اب تک01 لاکھ80 ہزار783 سے زائد شہریوں کو چیک کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 6ہزار 661 وہیکلز کو قانون شکنی پر بند کروایا گیا ہے۔ غیر ضروری نقل و حرکت میں مصروف01 لاکھ 70 ہزار تیرہ شہریوں کو وارننگ دی گئی جبکہ قانون شکن عناصر کے خلاف2058 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں اور اسی طرح شہریوں کی طرف سیدوبارہ خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی پر 04ہزار292 شورٹی بانڈ بھی لئے گئے ہیں۔ لاہور پولیس کی طرف سے 01 لاکھ 59 ہزار209 گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، رکشوں کو چیک کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے ہدایت کی کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، گھر پر رہیں محفوظ رہیں۔ اپنی اور اپنے گھر والوں کی جان کی حفاظت کے لئے حکومتی ہدایت پر عمل کیا جائے۔ علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کی ہدایت پر ٹریفک پولیس لاہور کی طرف سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر بھی کارروائیاں جاری رہیں، تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون کی خلاف ورزیوں پر 01 لاکھ 12 ہزار612 وہیکلز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،20ہزار رکشوں،گاڑیوں اور موٹر سائیکلسٹ سے روڈ پر نہ آنے کی انڈر ٹیکنگ لی گئی۔ 08 ہزار 653 گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا۔ لاک ڈاون کے دوران اب تک4298 بند رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چھوڑا جاچکا ہے۔ ایک کار میں دو سے زائد سفر کرنے پر چھ ہزار دو سو سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف 30 مقدمات درج کروائے گئے۔ غیر ضروری طور پر نکلنے والے دو لاکھ20ہزار سے زائد شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی گئی۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا ہے کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، گھر پر رہیں محفوظ رہیں پنی اور اپنے گھر والوں کی جان کی حفاظت کے لئے حکومتی ہدایت پر عمل کیا جائے۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کہا کہ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی نقل وحرکت کو محدود رکھنے کے موثر اقدامات کئے گئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہری کررونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی پاسداری کریں۔ کورونا کیخلاف جنگ میں اجتماعی ملی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

جبکہ خلاف ورزی کرنے والی6592موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -