پولیس اہلکاروں سے ناکے پربدتمیزی کرنیوالا ملزم گرفتار

پولیس اہلکاروں سے ناکے پربدتمیزی کرنیوالا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او ذوالفقارحمید کاپولیس ناکے پر اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا۔ بدتمیزی کرنے والے فخر اسلام نامی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم فخرالسلام گاؤں نتھوکی کا رہائشی اور ٹھیکیداری کا کام کرتا ہے۔ ملزم نے چند روز قبل برکی پولیس کی حدود میں لگے ناکے پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی تھی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

پولیس کورونا کی جنگ میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کر رہی ہے۔

، ایسا رویہ قابل مذمت ہوگا۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ دوران لاک ڈاؤن شہری ناکوں پر کھڑے پولیس ملازمین سے تعاون کریں۔ملزم فخرالسلام کی گرفتاری پر سی سی پی او لاہور نے ایس ایچ او برکی سجاد بٹ کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -