اقبال ٹاؤن ڈویژ ن میں مساجد انتظامیہ سے میٹنگ

اقبال ٹاؤن ڈویژ ن میں مساجد انتظامیہ سے میٹنگ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اقبال ٹاؤن ڈویژ ن کی تمام مساجد انتظامیہ سے میٹنگ منعقد ہو ئی جس میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت۔میٹنگ میں مساجد کی انتظامیہ اور امام صاحبان نے شرکت کی۔حکومتی احکامات کے بارے میں مساجد انتظامیہ کواعتماد میں لیاگیا۔

کورونا وائرس کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔نماز باجماعت اور رمضان المبارک کے حوالہ سے مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر مساجد انتظامیہ کو آگاہ کیاگیا۔ٹمپریچر چیک اور سینیٹائزر ہر نمازی کے لئیے لازم ہوگا۔مساجد انتظامیہ نے کورونا وائرس کے حوالہ سے حکومتی احکامات کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔میٹنگ کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی اور وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے دعا کی گئی۔

مزید :

علاقائی -