شہیداے ایس آئی غلام حسین اور کانسٹیبل طارق محمود کی برسی

شہیداے ایس آئی غلام حسین اور کانسٹیبل طارق محمود کی برسی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بابر سعید نے شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام حسین اورکانسٹیبل طارق محمودکی21ویں برسی کے موقع پر اُن کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود کے لئے مزید بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں۔یاد رہے شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹرغلام حسین اور کانسٹیبل طارق محمود تھانہ چوہنگ میں تعینات تھے۔1999؁ء میں آج ہی کے دن غلام حسین ہمراہ طارق محمود جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پا کر ریڈ پر گئے۔ مجرمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں آپ دونوں شہید ہو گئے تھے۔شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام حسین ضلع سرگودھا جبکہ طارق محمود ضلع نارووال کے رہائشی تھے۔ دونوں شہداء کو اُن کے آبائی علاقوں میں ہی سپرد خاک کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -