قتل کیس،ملزم کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع

  قتل کیس،ملزم کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اسلام پورہ میں موٹر سائیکل کی قسط نہ دینے پر نوجوان کو قتل کرنے کے کیس میں ملوث ملزم مہر فیاض کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کردی،عدالت نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پرحتمی بحث کے لئے دوبارہ طلب کرلیاہے،ایڈیشنل سیشن جج محمد ریاض بھٹی کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی کارروائی نہ ہوسکی۔

،ملزم کے خلاف تھانہ ساندہ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہے،پولیس نے حقائق کے برعکس اس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

مزید :

علاقائی -