شہدائے لاہور پولیس کے ورثا کیلئے رمضان پیکج کا اعلان

شہدائے لاہور پولیس کے ورثا کیلئے رمضان پیکج کا اعلان

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ شہدائے پولیس کے بچوں اور فیملیز کیلئے رمضان المبارک اور عید پیکج پر 5 پانچ ہزار فی فیملی دئیے جائیں گے۔ عید کے روز سینئر افسران ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں میں مٹھائی بھی تقسیم کریں۔۔ ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ آئندہ سے کسی بھی پولیس اہلکار کی بیٹی کی شادی پر بس، بینڈ اور شامیانے پولیس لائن سے فراہم کئے جائیں گے،پولیس اہلکار کی شادی پرمحکمہ کی طرف سے 10 ہزار روپے نقد بطور انعام رقم دی جائے گی۔

جبکہ کسی بھی کانسٹیبل و دیگر اہلکار کی شادی پر انسپکٹر سے ایس پی رینک تک کا آفیسر شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مراسلے میں جاری کردہ ہدایت کے مطابق بیماری کی صورت میں کم از کم ایس پی رینک کا آفیسر تیمارداری کیلئے جائے گا۔

مزید :

علاقائی -