اسلام پورہ سے ہوائی فائرنگ کرنیوالے 3ملزم گرفتار

اسلام پورہ سے ہوائی فائرنگ کرنیوالے 3ملزم گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نوید ارشاد کی سربراہی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی،کا روائی کے دوران ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلانے والے 3ملزمان یاسر،انیس اور عدیل کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے اسلام پورہ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی تھی جس سے شدید خوف وہراس پھیل گیا تھا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3ناجائز پسٹل، میگزینز اور گولیاں برآمد،ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن محمد قمر ساجد نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -