رواں سال2881 خطرناک مجرم گرفتار کئے، بابر سعید

  رواں سال2881 خطرناک مجرم گرفتار کئے، بابر سعید

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں سال کے دوران اشتہاری وعادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب2881 مجرموں کو گرفتار کر لیا۔رائے بابر سعید نے بتایا کہ اشتہاری مجرمان قتل، اقدام قتل،ڈکیتی، راہزنی،اغواء برائے تاوان و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتارمجرموں میں 1686 اشتہاری جبکہ1195عدالتی مجرم شامل ہیں۔

کیٹیگری اے کے411 جبکہ کیٹیگری بی کے2470مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔رائے بابر سعید نے کہا کہ اشتہاری و عادی مجرم شہر کے اکثر سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہاشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے بغیر سنگین جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ڈی آئی جی آپریشنزنے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اشتہاری و عادی مجرموں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے اہداف بہر صورت مقررہ مدت میں پورے کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری و عدالتی مجرمان کی گرفتاری کے حاصل کردہ اہداف پولیس افسران واہلکاروں کی مجموعی کارکردگی کا تعین کریں گے۔

مزید :

علاقائی -