چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزم گرفتار

چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزم گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد کی کارروائی،چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث رضاچور گینگ کے2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں گروہ کاسرغنہ علی رضا اور اسکا ساتھی عبدالشاریز شامل۔گرفتار ملزمان سے موبائل فونز، LED اوردیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی۔

ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی متعددوارداتوں کااعتراف کیا ہیں۔انچارج انویسٹی گیشن سمن آباد رضاقت علی نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نوید ارشادکی طرف سے گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کوشاباش دی۔

مزید :

علاقائی -