اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی۔جس میں اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث 111 ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن (ر)محمداجمل نے بتا یا کہ سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث 03 ڈکیت گینگز کے 06ملزمان کو گرفتار کرکے 02 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمدکر لیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران 06ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے ملزمان سے06 پسٹلزاوردرجنوں گولیاں برآمد کر لی۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے 05کلو 530گرام چرس۔140گرام ہیروئن۔ 83 بوتل شراب برآمد کر لی۔02 اشتہاری، و عدالتی مجرم بھی گرفتار کئے۔

 ۔پتنگ بازی۔ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ۔کرایہ دار ایکٹ,لاؤڈ سپیکر,پرائس کنٹرول.شیشہ سموکنگ کی خلاف ورزی پر84ملزمان کوبھی گرفتار کیا گیا۔جرائم کی شرح کو مزید کم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید :

علاقائی -