مختلف علاقوں سے ابتک ایک ہزار سے بھکاری گرفتار
لا ہور (کر ائم رپو رٹر)شہر میں ابتک 01ہزار سے زائد پیشہ وربھکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔کارروائیوں کے دوران صدر ڈویژن نے 271، ماڈل ٹاؤن 99، سٹی 273، سول لائن 68،کینٹ 262جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن نے33بھکاریوں کو حراست میں لیا۔دورانِ کارروائی 418 بھکاریوں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ 528بھکاریوں سے شورٹی بانڈ ز لئے گئے۔ شہر کے مختلف تھانوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف 60مقدمات درج کئے گئے ہیں۔