مصری شاہ میں گلے پر ڈور پھر نے سے 65سالہ شہری زخمی

  مصری شاہ میں گلے پر ڈور پھر نے سے 65سالہ شہری زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے ایک شخص زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سلطانپورہ کا 65 سالہ رہائشی محمد خالد اقبال پی آر سکول مصری شاہ جی ٹی روڈ پر گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا۔ شہری جب تھانہ گیا تو کاروائی کرنے کی بجائے سائل کو تسلی دیکر ٹرخا دیا زخمی کو اس کے اہلخانہ نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -