تبادلوں کے باوجود پولیس کے دفتری عملے کا چارج چھوڑنے سے انکار

تبادلوں کے باوجود پولیس کے دفتری عملے کا چارج چھوڑنے سے انکار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) تبادلوں کے باوجودلاہور پولیس کے دفتری عملے کا چارج چھوڑنے سے انکار۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایس پی ایڈمن نے کرپشن کی شکایات پر لاہور پولیس کی تاریخ میں پہلی بار سی سی پی آفس۔ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سمیت دیگر دفاتر میں کئی سالوں سے پرکشش سیٹوں پر تعینات 357 کلرکوں سمیت دیگر اہلکاروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے تھے مگر اس کے برعکس صرف چند اہلکاروں نے اپنی سیٹوں کا چارج چھوڑا جبکہ زیادہ تر سفارشوں کے بل بوتے پر اپنی سیٹوں پر بدستور کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

زرائع کے مطابق سی سی پی او آفس ای این ٹی برانچ میں کئی سالوں سے سینئر کلرک رضا شاہ۔ڈویلپمنٹ برانچ میں اشتیاق اور دیگر عملہ بدستور کام جاری رکھے ہوئے ہیں زرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے سی سی پی او لاہور سے تبادلوں کو کینسل کرنے کی درخواست کی ہے ان کا کہنا ہے کہ تبادلوں کی وجہ سے دفتری امور میں مشکلات کا سامنا ہے اس لیے تبادلوں کو کینسل کر کے کلرکوں سمیت دیگر عملے کو کام کرنے دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -