سام سنگ کی بلڈ پریشر مانیٹرنگ موبائل ایپ کو میڈیکل آلے کے طور پر قبول کرلیا گیا

سام سنگ کی بلڈ پریشر مانیٹرنگ موبائل ایپ کو میڈیکل آلے کے طور پر قبول کرلیا ...

  

سیؤل(اے پی پی) جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے کہا ہے کہ اس کی بلڈ پریشر مانیٹرنگ موبائل ایپ کو میڈیکل آلے کے طور پر قبول کرلیا گیاہے۔کمپنی کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق اس کی بلڈ پریشر موبائل ایپ کو جنوبی کوریا کی وزارت برائے فوڈ اینڈ ڈرگ سیفٹی نے میڈیکل آلے کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے لائسنس بھی جاری کردیا ہے۔یہ سافٹ ویئر سمارٹ واچ کے سینسر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی بھی شخص کے بلڈ پریشر کو چیک کرسکتا ہے۔

 کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال تیسری سہ ماہی تک اس ایپ کو مارکیٹ میں لانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

مزید :

علاقائی -