پورٹ سے سامان اٹھانے کی مہلت 5 سے بڑھا کر 15 دن کر دی گئی

پورٹ سے سامان اٹھانے کی مہلت 5 سے بڑھا کر 15 دن کر دی گئی

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی علی زیدی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں علی زیدی نے کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی پورٹ ٹرسٹ سے سامان اٹھانے کی مہلت پانچ دن سے بڑھا کر پندرہ دن کرنے کا اعلان کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کاروباری افراد کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے،علی زیدی نے کہا کہ رعایت کا اطلاق 30 اپریل تک رہے گا۔

پورٹ،سامان

مزید :

علاقائی -