پولیس ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس جوانوں کوکٹِ میں شامل مخصوص لباس، سینی ٹائرز، ماسک اور گلوزناکوں پر دورانِ ڈیوٹی استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزرائے بابر سعید نے بتایا کہ پولیس فورس میں اب تک04 ہزار سے زائد پی پی ای کِٹس،50 ہزار سے زائد حفاظتی ماسک،72 ہزارجوڑی گلوز،12ہزار سے زائد سینیٹائزرز،04 ہزار رین، سیفٹی سوٹس اور11 سو سے زائد حفاظتی عینکیں تقسیم کی جاچکی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہاکہ لاہورپولیس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ناکوں کے علاوہ تھانوں، قرنطینہ مراکز، کفالت سینٹرز سمیت پبلک ڈیلنگ مقامات پر تعینات تمام پولیس ملازمین کوحفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔
رائے بابر سعید نے کہا کہ ناکوں پر تعینات جوان کورونا ایس او پیز کے تحت حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔