مغلپورہ نہرسے کمسن بچی، دریاے راوی سے 40سالہ شخص کی لاش برآمد

  مغلپورہ نہرسے کمسن بچی، دریاے راوی سے 40سالہ شخص کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)دریائے راوی اور مغلپورہ نہرسے2 افراد کی لاشیں برآمد۔تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے قریب نہر میں 12 سالہ بچی کی لاش تیرتی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بچی کوبد اخلاقی کا نشانہ بنا کر قتل کر کے لاش نہر میں پھینکی گئی ہے۔ علاوہ ازیں راوی روڈ کے علاقہ میں راوی دریا کے پل کے نیچے 40سالہ شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق40 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کی وجہ سے موت ہوئی۔

مزید :

علاقائی -