کرونا وائرس کا شکار کیمپ جیل کے 10قیدی صحت یاب
لاہور(کر ائم رپو رٹر)کیمپ جیل کے دس قیدیوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ کیمپ جیل میں وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 49 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے زیر نگرانی کیمپ جیل میں کورونا وائرس کے دس متاثرین صحتیاب ہو گئے۔ دس قیدیوں کے صحت یاب ہونے کے بعد تصدیق شدہ قیدیوں کی تعداد 49 ہو گئی۔اس سے پہلے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل اسد وڑائچ قیدیوں کے صحتیاب ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ محکمہ صحت نے جیل حکام کی درخواست پر تمام قیدیوں اور سٹاف کیکوروناوائرس کے ٹیسٹ کروائے جس میں 498قیدیوں اور 15 سٹاف ممبران کے نتائج موصول ہوئے۔ 59 قیدیوں کی رپورٹس مثبت آئیں جبکہ 1سٹاف ممبرمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی