پنجاب یونیورسٹی بھرتیاں کیس کی سماعت30 اپریل تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کیس کی سماعت30 اپریل تک ملتوی کردی،عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کے لئے آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیاہے،گزشتہ روز سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے،نیب کی جانب سے ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب جمع کروایا جاچکا ہے،نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ مجاہد کامران نے خلاف قانون 454 افراد کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا، اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئیمجاہد کامران نے 18ویں اسیکیل سے 21ویں اسکیل کی بھرتیاں کیں، مجاہد کامران نے بوگس ڈگری ہولڈرز اور ناتجربہ کار افراد کو بھرتی کیا
، مجاہد کامران نے اس عمل میں دیگر لوگوں کو بھی ساتھ ملایا۔